طلبہ مزدور یکجہتی مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے،ہارون پوار

  طلبہ مزدور یکجہتی مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے،ہارون پوار

  



رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان)پیپلز پارٹی شہید بھٹو پنجاب کے مرکزی رہنماء محمد ہارون پوار نے کہا کہ کل بروز جمعہ2بجے ناصر باغ سے چیئرنگ کراس تک طلباء مزدوریکجہتی مارچ میں رائے ونڈ حلقہ سے کارکنوں مزدوروں اورطلبا ء کا قافلہ ان کی قیادت میں ریلی میں شریک ہوگا۔اس موقع پر انہوں نے طلباء کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے مطالبات میں کہا کہ طبقاتی تعلیم،مہنگی تعلیم،تعلیم کی نجکاری کے خلاف اور یونینوں کی بحالی ہمارا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق مزدور کی کم از کم تنخواہ 17ہزار 5سو ماہانہ کرے،ایک ہزار اینٹیں بنانے کی متعین کردہ کم از کم اجرأت 1295روپے ادا کی جائے

مزید : میٹروپولیٹن 1