ناروے واقعہ کے خلافوکلاء کا مظاہرہ

  ناروے واقعہ کے خلافوکلاء کا مظاہرہ

  



لاہور (سٹی رپورٹر) ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی کوشش کے واقعہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے وکلاء کی کثیر تعداد نے جی پی او چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں شامل وکلاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ناروے حکومت کے خلاف اور مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر وکلاء نے ناروے اور بھارتی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1