خاندان کے استحکام میں مردوں کو مستحکم کردار ادا کرنا چاہیے،حافظ زبیر

  خاندان کے استحکام میں مردوں کو مستحکم کردار ادا کرنا چاہیے،حافظ زبیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)فلاح خاندان سینٹر کے زیراہتمام استحکام خاندان میں“مرد کاکردار”کے حوالے خصوصی سیمینار، ڈاکٹر حافظ زبیر اسسٹنٹ پروفیسر کومسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی نے فلاح خاندان سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج اس بات کی سخت ضرورت ہے کہ خاندان کے استحکام میں مرد اپنا عملی کردار ادا کرے۔مرد کو اسی لیے قوام بنایا گیا ہے۔وہ صرف خاندان کا سربراہ ہی نہیں بلکہ اس کا محافظ،منتظم اور کفیل بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مغرب میں عورت کو گھر واپس لانے کے لیے مختلف سہولیات دی جارہی ہیں۔

جبکہ ہم عورت کو گھر سے باہر لا رہے ہیں۔آج والدین کی مصروفیت اور لاپرواہی سے بچوں کی تربیت بری طرح متاثر ہے اور گھر اور خاندان کا بنیادی ادارہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔جن معاشروں میں خاندان کی اکائی ٹوٹتی ہے وہ لازماً زوال کا شکار ہو کر رہتے ہیں۔آج ہمیں اصلاح معاشرہ کے لیے اصلاحِ خاندان کی تحریک لے کر چلنا ہے۔عورت میں نسّائیت اور مرد میں قوّامیت کارول انشاالل? خاندان کو مضبوط کرے گا۔مرد کو باہر کی مصروفیات کے ساتھ اپنے گھر اور خاندان کو توجہ دینی چاہیے۔ فلاح خاندان سینٹر کے مقاصد کو واضع کرتے ہو? ڈائریکٹر فلاح خاندان عافیہ سرو نے کہا کہ گھر،خاندان،نکاح،میاں بیوی کے حقوق و فرائض،طلاق خلع اور خوشگوار زندگی جیسے معاشرتی موضوعات کے لیے ہمارا ادارہ شب و روز کوشاں ہے کہ معاشرے میں نکھارپیدا کیاجا? اورلوگوں میں آگہی ہو کہ وہ کیسے معاشرے کے مفید شہری بن سکتے ہیں