تحریک انصاف شمالی لاہور کا اجلاس،عہدیداروں کا متحد ہو کر چلنے کا عزم

  تحریک انصاف شمالی لاہور کا اجلاس،عہدیداروں کا متحد ہو کر چلنے کا عزم

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف شمالی لاہور کے صدر غلام محی الدین دیوان کی زیرصدارت شمالی لاہورکے عہدیداروں کاپہلا اجلاس ہوا جس میں جنرل سیکرٹری مہرواجد عظیم، خالد گجر، احمد علی بٹ، طاہر رشید،عرفان حسن ایڈوکیٹ، فاروق خان، اکبر خان،یونس گجر، مہر وسیم، عدنان سہیل کی شرکت، تمام ممبران نے پارٹی کی جانب سے منتخب کر نے پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور اس عہد کا اظہار کیا کہ ہم شب وروز محنت کر کے پارٹی کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔صدر پی ٹی آئی شمالی لاہورغلام محی الدین دیوان نے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکن عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں، میں سنٹرل پنجاب کی قیادت کا مشکور ہوں۔جنہوں نے مجھے اہم ذمہ داری سونپی پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کی امیدوں پر پورااتروں گا،محنتی اور مخلص کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، تحصیل اور یوسی کی تنظیم سازی میں کارکنوں کو ذمہ داریاں سونپیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب معاشی پالیسی کے نتیجہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے خاتمے اور معاشی اشاروں میں بہتری کے باعث ملک معاشی استحکام کی منزل کی طرف گامزن ہے جس سے عوامی فلاح کے مزید منصوبوں کے لئے وسائل کی دستیابی ممکن ہو گی۔بعدازں پارٹی رہنماؤں میاں امجد اقبال، ملک، وقار، عرفان عباسی، انجم جرال، راجہ امجد، احمد بٹ، حاجی اعجازدیوان، ملک رمضان، ثاقب سلیم بٹ،حاجی امتیاز، ڈاکٹر ندیم خواجہ سمیت دیگر نے غلام محی الدین دیوان کو شمالی لاہور کا صدر بننے پر مبارکباد اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1