ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس ڈینگی مہم کاجائزہ لیا گیا

ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس ڈینگی مہم کاجائزہ لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اے سی رائیونڈکی زیر صدارت ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس تحصیل رائیونڈ میں ہوا۔ اجلاس میں فشریز، ہیلتھ، ایجوکیشن اور دیگر ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔اجلاس میں اقبال زون اور نشتر زون کے ڈینگی ورکرز کی چھ روزہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ڈی ڈی او ایچ اقبال زون اور نشتر زون نے اے سی رائیونڈ عدنان بدر کو بریفنگ دی۔اے سی رائیونڈ نے کہا کہ اقبال زون میں دوران آؤٹ ڈور سروئلنس 7398 مقامات،40798 کنٹینرز کی چیکنگ کی گئی۔
اور 02 لاروا کی نشاندہی پائی گئی اوراقبال زون میں دوران ان ڈور سروئلنس 40400 گھروں، 282097 کنٹینرز کی چیکنگ، جبکہ 78 لاروا برآمدہوئے۔نشتر زون میں دوران آؤٹ ڈور سروئلنس 6871 مقامات،23982 کنٹینرز، جبکہ 07 لاروا برآمد ہوئے اورنشتر زون میں دوران ان ڈور سروئلنس 27442 گھروں،150909 کنٹینرز، جبکہ 195 لاروا برآمد ہوئے۔