خواتین صحتمندانہ طرز زندگی اپنا کر بریسٹ کینسر سے بچ سکتی ہیں،پروین سرور

    خواتین صحتمندانہ طرز زندگی اپنا کر بریسٹ کینسر سے بچ سکتی ہیں،پروین سرور

  



لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ خواتین صحت مندانہ طرز زندگی اوراپنا معائنہ خود کر کے بریسٹ کینسر کے موذی مرض سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ’بریسٹ کینسر‘ پر آگاہی سیمیناراورو واک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بیگم گورنر پنجاب پروین سرور، صدر اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور، سیکرٹری جاوید سمیع، خزانچی ڈاکٹر رافع رفیق، ڈین فیکلٹی آف بیہوریل اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فردوس بریں،ڈاکٹر انیسہ فاطمہ، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں مسز پروین سرور نے کہا کہ بریسٹ کینسر سے بچاؤ کیلئے خواتین اپنا معائنہ خود کرنے کی عادت کواپنائیں تاکہ آغاز میں ہی بیماری کے بارے میں معلوم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی صحت اچھی ہو گی تو وہ گھر اچھے سے سنبھال سکیں گی۔ مسز پروین سرور نے کہا کہ بریسٹ کینسر سے متعلق دیہی خواتین کو خصوصی طور پر آگاہی اور سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس موذی مرض سے محفوظ رہنے کیلئے اپنی فیملی، دوستوں اور رشتوں کو آگاہی فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں انسانیت کی بھلائی کے لئے ضرور وقت مختص کرناچاہیے۔اپنے کلیدی خطاب میں ڈاکٹر انیسہ فاطمہ نے کہا کہ خواتین کو اپنے کپڑوں اور میک اپ سے زیادہ صحت پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے

مزید : میٹروپولیٹن 1