چائنہ کی کمیونسٹ پارٹی کے ارکان کی پی ٹی آئی سیکرٹریٹ آمد،شاندار استقبال
لاہور(نمائندہ خصوصی)چین کی کیمونسٹ پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد کی پی ٹی آئی پنجاب سیکرٹری کینال ویو آمد, د کی قیادت نائب صدر سکول آف یُوننان پروفیشنل کمیٹی آف سی پی سی آؤ لیمننگ کی قیادت کررہے تھے، پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری اور جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ نے عہدیداروں کے ہمراہ چینی وفد کا استقبال کیا، وفد میں آؤلیمنگ، ہوون جُن، جیانگ پتانشن شامل تھے، چینی وفد نے پارٹی آفس کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا، چینی وفد نے پی ٹی آئی وفد کو سی پی سی کے حوالے سے ڈاکومنٹری فلم دکھائی چین اور پی ٹی آئی کے وفود نے آپس میں قومی اور بین الاقوامی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیا ل کیا، دونوں جماعتوں کی سطح پر وفود کا مزید تبادلہ ہوناچاہئے، پی ٹی آئی اور سی پی سی کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنایا جائے گا، اس موقع پر اعجازاحمد چوہدری کہنا تھاکہ چین کا بین الاقوامی سطح پر مضبوضہ کشمیر کی حمایت کرنے پر پی ٹی آئی کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں، سی پیک منصوبہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہو گا، سی پیک منصوبے میں کسی ملک کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، چین اور پاکستان کی دوستی بے مثال اور عظیم ہے، چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کاساتھ دیا ہے، پاکستان اور چین کئی اہم منصوبوں پر کام کررہے ہیں، پی ٹی آئی وفد میں شمالی لاہورکے صدر غلام محی الدین دیوان، جنوبی لاہورکے صدر ملک ظہیر عبا س کھوکھر، وزیراعلیٰ شکایت سیل کے وائس چیئرمین ناصر سلمان، شکیل احمد خان نیازی، شبیرسیال، خواجہ عامر،ثانیہ کامران، روبینہ شاہین، ندیم قادر بھنڈر، مہر واجد عظیم، میاں اکرم عثمان، رانا اختر حسین، آفتاب افگن،نویداحمد، اشتیاق ملک، عمیر واحد، فہد شہزادشامل تھے۔