وزیر اوقاف کے رحیم یارخان میں بزرگان دین کے مزاروں کے دورے

  وزیر اوقاف کے رحیم یارخان میں بزرگان دین کے مزاروں کے دورے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی وزیر اوقاف پیر سعید الحسن شاہ نے اچانک رحیم یار خان کے شہر اوچ شریف میں واقع حضرت مخدوم سید عبدلقادرثانی،حضرت مخدوم حضرت سید محمد غوث بندگی اورحضرت سید جلال الدین المعروف سرخ پوش سمیت دیگر درباروں کا دورہ کیا۔ انہوں نے دورے کے دوران پر افسران واہلکاروں کی حاضری چیک کی،غیر حاضر اور لاپرواہی کا مظاہر کرنے والے ملازمین کے خلاف محکمہ کو ایکشن لینے کی ہدایت کی۔اس موقع پرا نہوں نے سکیورٹی انتظامات کا خصوصی معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام درباروں پر سکیورٹی انتظامات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔پینے کے صاف پانی اور لنگر کا وسیع انتظام کیا جائے۔دوردراز کاعلاقوں سے آنے والے زائرین کو ہر قسم کی سہولیات لازمی فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف نے تمام درباروں کی تزئین وآرائش اور خستہ حال جگہوں پر کاموں کا آغاز کردیا گیاہے۔اس سلسلہ میں تمام دربار وں میں مذید تعمیراتی کاموں کو انجام دینے کے لئے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مذہبی سیاحت کے فروغ کے لئے تیز ترین اقدامات شروع کردیئے ہیں اس سلسلہ میں جلد ویب سائیٹ کے ذریعے صوبہ بھر میں موجود تمام درباروں بارے مکمل معلومات اور ان تک رسائی بارے آگاہی فراہم کردی جائے گی۔