پی ٹی آئی حکومت تمام شعبوں میں ناکام چکی ہے،اشرف بھٹی

پی ٹی آئی حکومت تمام شعبوں میں ناکام چکی ہے،اشرف بھٹی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف نے کہا ہے کہ ثابت ہو گیا ہے کہ حکومت کرنا پی ٹی آئی کے بس کی بات ہی نہیں ہے اس وقت مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت کے کانوں میں جوں تک بھی نہیں رینگ رہی ہے واضح ہو گیا ہے کہ پی ٹی آئی تمام شعبوں میں ناکام ہو چکی ہے ایسے جعلی حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت اور نعرہ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ان کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے ان کی نیندیں اڑ چکی ہیں۔

ہم نے تو پہلے ہی کہا تھا کہ یہ لوگ اپنی غلطیوں اور اپنے ہی بوجھ تلے دب جائیں گے اور وقت اور حالات نے ثابت کرنا شروع کردیا ہے کہ نہ تو یہ حکومت کر سکتے ہیں اور نہ ہی ملک چلا سکتے ہیں لہذا ملکی بہتری اسی میں ہے کہ ان سے پاکستان کی جان چھڑوائی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1