فیکٹریوں کا ضائع شدہ مواددیہاتوں میں پھینکنے کے خلاف عوام سراپا احتجاج

    فیکٹریوں کا ضائع شدہ مواددیہاتوں میں پھینکنے کے خلاف عوام سراپا احتجاج

  



رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) رائے ونڈ یوسی 274بابلیانہ کے علاقہ بھچوکی کے سینکڑوں عوام مقامی فیکٹریوں کے ضائع شدہ مواد کو گاؤں میں پھینکنے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے، گزرگاہوں اورفصلوں کے بیچوں بیچ ضائع شدہ مواد کے ڈھیر بدبو پھیلانے کے ساتھ ساتھ کتوں کی آماجگاہ بن گئے،عام لوگوں کا بدبو کے باعث آنا جانا محال ہوگیا،ضائع شدہ مواد سے اٹھنے والی بدبو ناقابل برداشت ہے،جبکہ ضائع شدہ مواد کے ڈھیروں کو رات کے اندھیرے میں آگ لگا دی جاتی ہے جس کا دھواں پورے گاؤں میں پھیل جاتا ہے،لوگ سانس اور سینے کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں انہوں نے ڈی سی لاہور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1