عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازشیں کرنے والے ہمیشہ ناکام ہوئے،مولانا عبدالنعیم

    عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازشیں کرنے والے ہمیشہ ناکام ہوئے،مولانا ...

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مولانا عبدالنعیم،مولانا عبدالشکورحقانی، قاری جمیل الرحمن اختر،مجلس لاہور کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری علیم الدین شاکرنے راوی روڈ میں تحفظ ختم نبوت تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا عقیدۂ ختم نبوت و ناموس رسالت کے خلاف سازشیں کر نے والے ہمیشہ ناکام ہو ئے اور رہتی دنیا تک ذلت ا و رر سوائی ان کا مقدر ہے، زندگی کی آخری سانس تک ختم نبوت و نا موس رسالت کا تحفظ کرتے رہیں گے ایک سازش کے تحت آئے روز پیغمبر اسلام اور قرآن مجید کی توہین کر کے مسلمانوں کے ایمانی جذبات کو بھڑکانے کی کوشش کی جارہی ہے۔قرآن اور صاحب قرآن کی عزت وتکریم ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ مسلمان نہ تو پیغمبر اسلام اور نہ ان پر نازل ہونیوالی کتاب قرآن مجید کی توہین برداشت کرسکتے ہیں۔مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت دین کی بنیاد ہے بنیاد کے بغیر کو ئی عمارت قائم نہیں رہ سکتی اس لیے انگریز سامراج نے عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازش کر تے ہو ئے مرزا غلام احمد قادیانی کو کھڑا کیا تا کہ مسلمانوں کا دربار رسالت ماٰب ﷺسے رشتہ کمزور کر دیا جا ئے اور اسلام کی عظیم الشان عمارت کو منہدم کر دیا جائے۔اکابرین کی جدوجہد کی بدولت اللہ تعالی نے مسلمانوں کے ایمان کو محفوظ رکھا اور انگریز کی سازش کو ناکام بنایا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1