لیسکو کا دھوراوا لا گاؤں میں چھاپہ، 60گھروں میں بجلی چوری پکڑلی

  لیسکو کا دھوراوا لا گاؤں میں چھاپہ، 60گھروں میں بجلی چوری پکڑلی

  



لاہور (سٹی رپورٹر)ایکسین شالیمار ڈویژن عامر نواز نے ایس ڈی او صحافی کالونی حبیب بلوچ کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے دھور والا گاؤں میں چھاپہ مار کر پورے گاؤں کو ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ جس میں لاکھوں روپے ماہانہ کی بجلی چوری کی جا رہی تھی۔ایکسئین شالیمار ڈویژن عامر نواز کے مطابق انہیں خفیہ اطلاع ملی کہ منڈیا والہ روڈ پر واقع دھور والا گاؤں میں بجلی کی مین تاروں سے پورا گاؤں ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بڑے پیمانے پر بجلی چوری کر رہا ہے۔جس پر انہوں نے ایس ای ایسٹرن سرکل رشید احمد چودھری کی ہدایت پر ایکسیئن شالیمار ڈویژن عامر نواز نے ایس ڈی او صحافی کالونی حبیب بلوچ اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا،60گھروں میں ڈائریکٹ سپلائی پکڑ لی ہے۔ایکسئین شالیمار ڈویژن عامر نواز کے مطابق پورے گاؤں سے کریک ڈاؤن کے دوران 25سے زائد ٹیمپرڈ شدہ بجلی کے میٹر قبضہ میں لے لیے گئے ہیں۔جبکہ اس کے علاؤہ ڈائریکٹ سپلائی کے دوران استعمال ہونے والی بجلی کی درجنوں میٹرز تاروں کو بھی اتار کر قبضہ میں لے لیا گیا۔ایکسئین شالیمار ڈویژن عامر نواز نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ پورے کے پورے گاؤں میں ڈائریکٹ سپلائی جاری تھی،پورے گاؤں میں جاری ڈائریکٹ سپلائی کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ایکسئین شالیمار ڈویژن عامر نواز نے مزید بتایا کہ گاؤں کے مکین لاکھوں روپے کی ماہانہ بجلی چوری کررہے تھے۔ جس پر35سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لیے متعلقہ تھانہ میں درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1