تحریک انصاف نے مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا،جواد احمد

تحریک انصاف نے مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا،جواد احمد

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے مایوسی اور مہنگائی کے سوا قوم کو کچھ نہیں دیا، غریبوں کے حقوق اور مہنگائی کے خاتمے کا اعلان کرکے اقتدار میں آنے والے عمران خان کے دور حکومت میں غریب رو رہا ہے اور مہنگائی کا بول بالا ہے،سابقہ اور تحریک انصاف کی موجودہ حکومت نے عوام کے بنیادی حقوق پر ہمیشہ ہی جھوٹ بولاکڑوروں کا بجٹ مگر کتے کے کاٹنے سے بچہ ماں کی گود میں ویکسین نہ ملنے سے مرجاتا ہے،تحریک انصاف کی معاشی پالیسیوں کے باعث ٹماٹر،ادرک اور لہسن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور عوام تک ان پالیسیوں کے ثمرات کو جھوٹ،فریب کے زور پر پہنچایا گیا،اپوزیشن میں ایکسٹینشن نہ دینے کی گردان کرنے والے نے اقتدار کی ہوس میں جعلی آرڈینیس جاری کردیے ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی ورکرز سے گفتگو میں کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو کم کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے کی بجائے حکومتی وزراء صرف مشورے ہی کرتے ہیں،کشمیر میں ظلم و بربریت کو 115دن ہوچکے مگر طاقتور ممالک اپنے تجارتی معاہدوں کی وجہ سے ان مظالم پر بھارتی حکومت سے بات نہیں کرتے اور نہ ہی اس معاملہ پر اپنی آواز عوام عالم تک پہنچاتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4