موجودہ حکومت تمام شعبوں میں ناکام ہو چکیہے،پرویز ملک

  موجودہ حکومت تمام شعبوں میں ناکام ہو چکیہے،پرویز ملک

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن)لاہور کے صدر محمد پرویز ملک،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامرخان نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے معیشت کو تباہ کر دیا، قرض لیکر خوشیاں منا رہے ہیں،مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دیں،موجودہ حکومت تمام شعبوں میں ناکام ہو چکی، جلد عوام کو جعلی حکمرانوں سے چھٹکارا مل جائیگا۔جعلی حکومت کے نام نہاد ترجمان سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بیماری پر سیاست سے گریز کریں کل کو یہ وقت ان پر بھی آ سکتا ہے، وقت بدلتے دیر نہیں لگی،۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی دفتر میں رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر غزالی سلیم بٹ، کرنل(ر)مبشر جاوید، طارق ذیشان رفیق سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔رہنماؤں نے مزید کہا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے، آزادی مارچ نے حکمرانوں کی نیندیں آڑا دی ہیں۔

،انہوں نے کہا کہ جعلی اور سلیکٹڈ حکمرانوں نے انتشار کی سیاست کی وجہ سے قوم کو بھی منتشر کرنے کی کوشش کی ہے لیکن عوام مسئلہ کشمیر پر یک جان اور ایک آواز ہیں اور نالائق نیازی کے ساتھ نہیں بلکہ کشمیریوں کے ساتھ پوری یکسوئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4