لیسکو کے چھوٹے سکیل کی آسامیوں کیلئے 74ہزار سے زائد درخواستیں

  لیسکو کے چھوٹے سکیل کی آسامیوں کیلئے 74ہزار سے زائد درخواستیں

  



لاہور (سٹی رپورٹر) ملک بھر سمیت صوبائی دارالحکومت میں بے روزگاری کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ لاہور کی بجلی کی تقسیم کار کمپنی لیسکو میں چھوٹے سکیل کی 1100آسامیوں پر 74884 امیدواروں نے اپنی درخواستیں جمع کروادی ہیں۔ اعدادو شمار کے مطابق درخواست گزاروں میں سے سب سے زیادہ امیدوار کا تعلق لیسکو کے اسسٹنٹ لائن مین کی 981 آسامیوں سے ہے۔ جن پر ہزاروں امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان آسامیوں میں سے ریونیو افسروں کے ایک آسامی بھی 20697 امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ 1100 آسامیوں پر درخواست گزاروں سے تحریری امتحانات کا سلسلہ 19 دسمبر سے شروع کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4