عظمت شاہ کو انجمن تاجر ان کا قائمقام صدر اور لالہ یاسر کو پیٹرن انچیف بننے پر تاجروں کی مبارکباد

عظمت شاہ کو انجمن تاجر ان کا قائمقام صدر اور لالہ یاسر کو پیٹرن انچیف بننے ...

  



لاہور (سٹی رپورٹر)سید عظمت علی شاہ کو آل پاکستان انجمن تاجران لاہور نعیم میر گروپ کا قائمقام صدر اور لالہ یاسر نصیر کو قائمقام پیٹرن انچیف مقرر ہونے پر لاہور بھر کی تاجر برادری کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے تاجروں کا کہنا ہے کہ دونوں شخصیات ہی اپنی اپنی ذات میں ایک انجمن اور ادارے کا درجہ رکھتی ہیں جن کی تاجر برادری کے لئے کی گئیں کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

ان کا اہم عہدوں پر مقرر ہونا تاجر برادری کے لئے نیک شکون ہے،ہم امید کرتے ہیں دونوں راہنماء اپنی بساط کے مطابق حسب سابق تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہے گے کیونکہ سید عظمت علی شاہ اور لالہ یاسر نصیر بغیر کسی عہدہ کے بھی ہمہ وقت تاجروں کی خدمت اور مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لئے کوشاں رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4