پنجاب یونیورسٹی کا 129واں کانووکیشن آج ہو گا

  پنجاب یونیورسٹی کا 129واں کانووکیشن آج ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کا129 واں کانووکیشن آج فیصل آڈیٹوریم میں ہو گا۔ اس سلسلے میں اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر کی زیر صدارت ہوا جس میں پرووائس چانسلراور کنونیر کانووکیشن کو آرڈینیشن کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، کنٹرولر امتحانات محمد رؤف نواز، مختلف فیکلٹیوں کے ڈینزاور کانووکیشن کوآرڈینیشن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں وائس چانسلر نے تمام کمیٹیوں کے سربراہان کوکانووکیشن کیلئے بہترین انتظامات اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔