پیف صرف مطالعہ پاکستان اور کمپیوٹر سائنس کا سلیبس تبدیل کریگی

    پیف صرف مطالعہ پاکستان اور کمپیوٹر سائنس کا سلیبس تبدیل کریگی

  



لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کی کتا بیں بد لنے کے حوالے سے وضاحت کی ہے کہ پیف ویب سائٹ پر لگے سر کلر کے مطابق صرف مطالعہ پا کستان اور کمپیوٹر سائنس برائے نہم دہم کاسلیبس اگلے سال تبدیل ہو جائیگا جس کی وجہ سے یہ کتا بیں تعلیمی سال 21-2020 میں قابل استعمال نہ ہونگی۔ اس لیے بذ ریعہ سرکل تمام پارٹنرسکولوں کو مطلع کیا گیا کہ اگر کسی سکول کو مذکورہ کتابوں کی ضرورت ہوتو وہ تعلیمی سال 20-2019 کے لیے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے آن لائن سسٹم میں 29 نومبر2019 تک ڈیما نڈ فارم فل کر کے مذکورہ کتابیں حا صل کر سکتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4