فنکار برادری کی ویڈیوز،تصاویر لیک ہونے کا سلسلہ جاری
لاہور(فلم رپورٹر)ویڈیوز اور تصاویر لیک ہونے کا سلسلہ جاری، کئی نامور ماڈلز اور فنکاراؤں نے موبائل ویڈیوز اور تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے ساتھ موبائل ایکسپرٹ سے رابطہ کرنے لگی، کئی فنکاراؤں نے فون فیکٹری ری سیٹ کروادیا تاہم خطرے کی گھنٹی ابھی بھی برقرار، فنکارائیں اور ماڈلز عالمی ہیکرز کے نشانے پر پے درپے دو فنکاراؤں کی ویڈیوز نے سوچنے پر مجبور کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر سائبر کرائم کرنے والے گروہ کا نشانہ اس بار پاکستان شوبزانڈسٹری کی فنکارائیں اور ماڈلز ہیں جو اپنے موبائل فونز میں اپنی ذاتی ویڈیوز اور تصاویر محفوظ رکھتی ہیں اور وقتا فوقتا کام لینے کے لئے پروڈیوسرز اور ہدایتکاروں کی ڈیمانڈ کے مطابق انہیں ارسال کرتی ہیں جو کہ اب شوبز انڈسٹری میں ایک عام ٹرینڈ بن چکا ہے تاہم رابی پیرزادہ، ردا اصفہانی، سمرا چوہدری، میرا،صوفیہ احمد،وینا ملک و دیگر کی نامناسب ویڈیوز اور تصاویر آنے کے بعد اب تمام ایسی حرکیتں کرنے والی حسیناؤں نے محتاط رویہ اختیار کر رکھا ہے۔ زرائع کے مطابق کئی نامور فنکاراؤں نے اپنے موبائل فون کو فیکٹری ری سیٹ کروانے سمیت موبائل ایکسپرٹ سے مشورہ کرکے بیک اپ فائل کو بھی ڈیلیٹ کروانے لگی ہیں تاکہ فون چوری یا گم ہوجانے یا فروخت ہوجانے کے بعد کسی بھی قسم کی بیک اپ فائل سے ذاتی تصاویر اور ویڈیوز لیک نا ہوسکیں جبکہ متعدد فنکاراؤں و ماڈلز نے پرانے موبائل فونز کو ہی ڈبے میں بند کرکے رکھ دیا ہے اور اپنے نئے نمبرز اور نیا اکاؤنٹ بنانا شروع کر دیا ہے۔جدید دور میں جہاں موبائل فون ایک سہولت اور فری سوشل میڈیا کی فری ایپلیکشن جس میں واٹس اپ، فیس بک منیجر و دیگر پیغام رسانی کے سوفٹ وئیر شامل ہیں کا استعمال بڑھتا جارہاہے اور تو اسکے بہت زیادہ نقصانات بھی سامنے آرہے ہیں۔ کئی سوفٹ ویئر کمپنیوں نے تمام فون کو ریکور کرنے کے بھی سوفٹ وئیر بنا رکھے ہیں جس میں وہ تمام ڈیٹا جو آپ ڈیلیٹ کرچکے ہیں اب بآسانی سوفٹ وئیر کے زریعہ واپس لاسکتے ہیں۔ جدید سوفٹ وئیرز میں تمام اہم فیچرز موجود ہیں جن کی بدولت واٹس ایپ سے خود ڈیلٹ شدہ تصاویر، وڈیوز اور چیٹس فون سے براہِ راست ڈیٹا ریکور کیا جاسکتا ہے۔