نسیم وکی کا پہلا گاناراحت فتح علی خاں کی آواز میں ریکارڈ

    نسیم وکی کا پہلا گاناراحت فتح علی خاں کی آواز میں ریکارڈ
     نسیم وکی کا پہلا گاناراحت فتح علی خاں کی آواز میں ریکارڈ

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکار و ہدایتکارر نسیم وکی نے اپنی نئی فلم”سوری بابا“ کا پہلا گانا راحت فتح علی خاں کی آواز میں ریکارڈ کرلیا، اس گانے کی ریکارڈنگ گذشتہ روز فاروق سٹوڈیومیں کی گئی جس کے ریکارڈسٹ فاروق راؤ تھے۔اس موقع پر اداکار شاہد خان،قیصر پیااور جونی ملک بھی موجود تھے جنہوں نے گانا ریکارڈہونے پر ہدائتکار نسیم وکی کو مبارکباد دی۔ نسیم وکی نے بتایاکہ انہوں نے فلم کے میوزک پر کام شروع کردیا ہے جس کا پہلا گانا میوزک کا بہت بڑا نام راحت فتح علی خاں کی آواز میں ریکارڈ کیا گیاہے ایک سوال کے جواب میں نسیم وکی نے کہاکہ ہم انشاء اللہ معیار پر کمپرومائز نہیں کریں گے بہت جلد اس کا میوزک مکمل کرلیا جائے گا۔

اور نئے سال کے آغاز پر ہی اس کی شوٹنگز شروع کردی جائیں گی۔نسیم وکی نے کہاکہ فلم بینوں کو ”سوری بابا“ عام ڈگر سے ہٹ کر ملے گی اور وہ اسے سچی مچی میں مدتوں یاد رکھیں گے۔

مزید : کلچر