اداکارہ بیا خان کا برانڈ برائیڈل شوٹ مکمل

  اداکارہ بیا خان کا برانڈ برائیڈل شوٹ مکمل
   اداکارہ بیا خان کا برانڈ برائیڈل شوٹ مکمل

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ بیاخان نے برانڈ برائیڈل شوٹ مکمل کروادیا اس شوٹ کو گذشتہ روز آؤٹ ڈور لوکیشنز پر مکمل کیا گیا۔اس شوٹ میں بیاخان نے برائیڈل کولیکشن کے تیار کردہ برائیڈل شوٹ زیب تن کیئے تھے اس شوٹ کو معروف فوٹوگرافر اے پی ارسلان مغل نے شوٹ کیا تھا بیا خان کا میک اپ صائمہ راجپوت نے کیا تھا جبکہ اس شوٹ میں بیا خاں کے کو ماڈل مزمل راجپوت تھے۔ بیاخان نے بتایاکہ اس وقت وہ مشہور برانڈز کے فوٹو شوٹس مکمل کروا رہی ہیں جن میں نئے سال کے ڈرایسزاور کچھ برائیڈل شوٹس ہیں۔ایک سوال کے جواب میں بیا خان نے بتایاکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ کچھ میوزک ویڈیوز بھی مکمل کروا رہی ہیں جو جلد مکمل ہوجائیں گی اور انہیں سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا جائیگا۔بیا خان نے مذید کہاکہ ابھی فی الحال و فلموں سے دور ہیں کیونکہ ان کے فوٹو شوٹس اتنے زیادہ ہو رہے ہیں کہ وہ اپنی فلموں کو وقت نہیں دے پائیں گی انشاء اللہ ان سے فراغت کے بعد میں اچھے بجٹ اور اچھی کاسٹ کی فلم ضرور کروں گی۔

مزید : کلچر