حمزہ قوال وبرادران کی خدمات کے اعتراف میں گورنر میری لینڈ کی تعریفی اسناد

حمزہ قوال وبرادران کی خدمات کے اعتراف میں گورنر میری لینڈ کی تعریفی اسناد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کے معروف حمزہ قوال،برادران تیمور اکرم اور عبد الکرم کو ان کی خدمات کے اعتراف میں گورنر میری لینڈ نے اعلیٰ اعزازی و تعریفی اسناد پیش کیں۔ ایوارڈ یافتہ برادران جوڑا امریکہ کے چھٹے دورے کیلئے یکجا ہے جو امریکہ کے بڑے شہروں میں ’صوفی قوالی یو ایس ٹوئر‘پر ہیں۔ امریکی دورے میں وہ تمام اہم مقامات پر پرفارم کر رہے ہیں بین الاقوامی شائقین کے سامنے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے پر زور پرفارمنس سے شائقین سے خوب داد وصول کر رہے ہیں۔ میری لینڈ کے گورنر کی جانب سے تعریفی اسناد ان کے فن،ملک کیلئے کامیابی اور سراہنے والے مداحوں میں قبل قدر اضافہ ہے۔

مزید :

کلچر -