ہمایوں سعید اور میجرجنرل آصف غفور کے مابین ٹوئٹر پر دلچسپ مکالمہ

ہمایوں سعید اور میجرجنرل آصف غفور کے مابین ٹوئٹر پر دلچسپ مکالمہ
 ہمایوں سعید اور میجرجنرل آصف غفور کے مابین ٹوئٹر پر دلچسپ مکالمہ

  



لاہور(فلم رپورٹر)ہمایوں سعید اور ترجمان پاک فوج آصف غفور کے درمیان ٹوئٹر پر دلچسپ مکالمہ ہوا ہے جس میں ہمایوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کیلئے نیک تمناؤں اور پاک فوج پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اداکار ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر اپنی اور میجر جنرل آصف غفور کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں دونوں نہایت خوش ایک دوسرے سے گلے مل رہے ہیں۔ ہمایوں سعید نے تصویر کے ساتھ پیغام لکھا ”ترجمان پاک فوج سے ملاقات کرکے ہمیشہ بہت اچھا محسوس ہوتا ہے۔ آصف غفور بہت عاجز اورپر جوش انسان ہیں جو میڈیا ممبران کا احترام اور ان کی عزت کرتے ہیں۔ خدا ترجمان پاک فوج کو صحت اور خوشیاں دے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہمایوں سعید کی ٹوئٹ کے جواب میں کہا تمہارا شکریہ ہیرو ہمایوں سعید۔

انہوں نے ہمایوں سعید کے مقبول ڈرامے ”میرے پاس تم ہو“ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ”میرے پاس تم ہو“ سے ”ہمارے پاس تم ہو“ تک۔ قوم کی حمایت اورپاک فوج پر اس کا اعتماد ہمارا فخر ہے۔ مجھے معلوم ہے یہ جملہ آپ کے دل کے قریب ہے”آرام سے سوجاؤ ہم ہیں نا“۔اس کے ساتھ ہی ترجمان پاک فوج نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں وطن کے لیے جان قربان کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

مزید : کلچر