مقامی ہوٹل میں فیشن شو آج منعقد ہوگا

مقامی ہوٹل میں فیشن شو آج منعقد ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر)ماڈلز اور گلوکاروں کی کہکشاں آج فلیٹیز ہوٹل میں اترے گی جو ریمپ واک اور گلوکاری کا جلوہ دکھائے گی،تفصیلات کے مطابق فلیٹیز ہوٹل میں آج پاکستان میگا فیشن فلم اینڈ آرٹ ایوارڈ شوکا انعقاد کیا جارہاہے جس کے آرگنائزر اسرار حسین ہیں۔اس میگا شومیں گلوکارہ میگھا،طارق طافو،وکی سمراٹ،حامدعلی خان،میڈم افشاں پرفارم کریں گی جبکہ استاد طافوخان،فلمسٹارشاہد،ماہ نور،پرویزرضا،عاطف انصاری، مظہرراہی،ادریس سیٹھی،ظفرعباس کھچی،حسن عسکری، الطاف حسین،پرویزکلیم،ناصرادیب، فلمسٹار دیاجٹ، مناہل شاہ،نوربٹ،عامرعطاء ودیگر خصوصی شرکت کریں گے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی میاں جاوید علی صدر پنجاب سپورٹس اینڈ کلچرفیڈریشن ہوں گے۔
اس فیشن شوکی ہوسٹنگ شکیل زاہد اور رمشاخان کریں گی۔ اس فیشن و ایوارڈ شومیں مہمانوں کی تفریح طبع کے لئے معروف گلوکار پرفارم کریں گے جبکہ نامور ماڈلز انٹرنیشنل برانڈز کے ساتھ ریمپ وک بھی کریں گی۔آرگنائزر نے بتایاکہ فیشن،فلم اینڈ آرٹ میں نمایاں خدمات انجا م دینے والوں میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے جائیں گے جبکہ شائقین کی دلچسپی کے لئے خصوصی ڈانس پرفارمنسز بھی رکھی گئی ہیں جنہیں نامور کوریوگرافر اور آرٹسٹ پیش کریں گے۔

مزید :

کلچر -