عوام کو لڈن قصبہ میں سستی تفریح فراہم کررہے ہیں، میاں راشد فرزند
لاہور(فلم رپورٹر) لڈن جیسے چھوٹے قصبہ میں سرکس کے ذریعے عوام کو تفریح کا موقع فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ روزمرہ کے کام کاج سے انسان ذہنی طور پر اکتا جاتا ہے جس کو تفریح کے ذریعے ہی دور کیا جاسکتا ہے، میاں راشد فرزند۔ تفصیلات کے مطابق فرزند سرکس کے مالک معروف شخصیت میاں راشد فرزند نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لڈن جیسے چھوٹے سے قصبہ میں سرکس کے ذریعے عوام کو سستی تفریح فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس میں فنکار اپنے فن کے ذریعے شائقین کو ہنسانے کی کوشش کرتے ہیں۔ میاں راشد فرزند نے مزید کہا کہ ہم روزمرہ کے کاموں میں اس قدر مگن ہوچکے ہیں کہ ذہنی طور پر اکتا جانے کے باوجود بھی کبھی تفریح کا نہیں سوچتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تفریح سے انسان ذہنی طور پر صحت مند رہتا ہے۔