گلوکار سجاد علی کا نیا گانا ”پردیسیوں“ کے نام

گلوکار سجاد علی کا نیا گانا ”پردیسیوں“ کے نام
 گلوکار سجاد علی کا نیا گانا ”پردیسیوں“ کے نام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار سجاد علی نے اپنا نیا گانا ’پردیسیوں‘ کے نام کردیا۔سجاد علی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے اپنے نئے گانے کے حوالے سے بتایا۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ جلد ایک گانا ریلیز کر رہے ہیں جس میں تمام پردیسیوں کے لیے پیغام ہے۔سجاد علی نے ویڈیو میں کہا کہ ہمیشہ سے مداحوں کی جانب سے میری گائیکی کو پسند کیا گیا ہے اور اْمید کرتا ہوں کے اس گانے کو بھی پسند کی جائے گا۔سجاد علی نے ویڈیو میں راوی گانے کے بول بھی گنگنائے ہیں۔
اور اس گانے کے بارے میں کہا کہ یہ گانا تمام پردیسیوں کے لئے ہے۔سجاد علی کے اس اعلان کے بعد سے اْن کے مداحوں کو نئے گانے کا بے صبری سے انتظار ہے جس کا اظہار وہ گلوکار کے ٹوئٹ پر رد عمل دے کر کر رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -