سیونتھ سکائی کے ایک اور میگا پراجیکٹ کی ریکارڈنگ کا آغاز

  سیونتھ سکائی کے ایک اور میگا پراجیکٹ کی ریکارڈنگ کا آغاز
   سیونتھ سکائی کے ایک اور میگا پراجیکٹ کی ریکارڈنگ کا آغاز

  



لاہور(فلم رپورٹر)مقبول ترین ٹی وی شوزکے ساتھ چھوٹی سکرین پر راج کرنے والے سیونتھ سکائی نے ایک اور میگا پراجیکٹ کی ریکارڈنگ کا آغازکردیا ہے جس میں اشنا شاہ، احسن خان اور حناالطاف مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ڈراموں کی وسیع ورائٹی کے ساتھ شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے نامورپروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اوراسد قریشی اب لارہے ہیں ”بندھے اک ڈورسے“جس میں اوشنا شاہ، احسن خان، حنا الطاف، صبا فیصل،صبا حمید، ثمینہ احمد، نور حسن اورمدیحہ رضوی مرکزی اہم کرداراداکررہے ہیں۔

اس کا سکرپٹ دل لگی کے مشہورلکھاری فائزہ افتخار اور باصلاحیت علی فیضان نے تحریرکیاہے جب کہ اس کی کہانی مرکزی کرداروں کے درمیان محبت کی ایک تکون پر مبنی ہے۔

مزید : کلچر