قاسم علی کی فلم”ٹچ بٹن“کی شوٹنگ مکمل یونٹ کی وطن واپسی
لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر قاسم علی مرید شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ قاسم علی مرید اپنی فلم”ٹچ بٹن“ کے آخری سپیل کی شوٹنگ کے لئے ترکی گئے ہوئے تھے جہاں فیروز خان،مرینہ خان اور ایمان علی کا کام مکمل کیا گیا۔اس فلم کو فرحان سعید اور عروہ حسین اے آر وائی فلمز سے مل کر پروڈیوس کررہے ہیں۔عروہ حسین نے ترکی میں فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔قاسم علی مرید نے وطن واپسی پر بتایا کہ فلم کا کیمرا کلوز ہوگیا ہے جبکہ پوسٹ پروڈکشن بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔یاد رہے کہ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ ننکانہ صاحب اور لاہور میں کی گئی۔