پنک بال کے ساتھ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کا منتظر ہوں، امام الحق

  پنک بال کے ساتھ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کا منتظر ہوں، امام الحق

  



ایڈیلیڈ(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ وہ پنک بال کے ساتھ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کے منتظر ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کرکٹ کے لیے بہت اچھا ہے کیونکہ یہ ایک انٹرٹینمنٹ ہے، کراؤڈ ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے بہت آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں بھی منتظر ہوں کہ پنک بال کے ساتھ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلوں کیوں کہ وکٹ بہت اچھی دکھائی دے رہی ہے اس لیے اچھا ٹیسٹ میچ ہو گا۔امام الحق نے کہا کہ ہم پنک بال کے ساتھ کھیلنے کے عادی نہیں ہیں اور اس کے ساتھ کھیلنا چیلنج ہوتا ہے تاہم ہم پروفیشنل کرکٹرز ہیں، 100 فیصد کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔امام الحق نے کہاکہ پروفیشنل کرکٹرز ہونے کے ناطے ہمیں مشکل نہیں ہونی چاہئے اور ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ سے قبل دو دن میں پنک بال کے ساتھ اچھی ٹریننگ مل جائے گی۔انہوں نے کہاکہ جب آپ اسکواڈ میں شامل ہوتے ہیں تو حتمی الیون میں شامل ہونے کے لیے ہر وقت تیار رہنا پڑتا ہے میں بھی تیار ہوں، اگر کھیلنے کا موقع ملتا ہے تو میں سو فیصد کھیل پیش کرنے کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ مشکل ہوتی ہے اس کے لیے بہت مضبوط ہونا پڑتا ہے ہمیں خود پر اعتماد ہے، ہم اچھے طریقے سے کم بیک کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی