نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل شروع ہوگا

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل شروع ہوگا

  



ہیملٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ (کل) جمعہ سے ہیملٹن میں شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو دو میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، ماؤنٹ مانگینوئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں کیویز نے انگلینڈ کو اننگز اور 65 رنز سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم اس سے قبل میزبان ٹیم سے پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز 3-2 سے جیت چکی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی