36ویں جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کل سے لاہورمیں شروع ہوگی

        36ویں جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کل سے لاہورمیں شروع ہوگی

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)36ویں نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کل سے لاہورمیں شروع ہورہی ہے جس میں شریک بیس ٹیموں کے کھلاڑیوں کی سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کی نگرانی میں سکروٹنی کی گئی۔ چیف سلیکٹر منظور جونیئر اورٹورنامنٹ ڈائریکٹر انجم سعید سمیت دوسرے آفیشلز نے ہر کھلاڑی کے بائیوڈیٹا کا تفصیلی معائنہ کیا۔قواعد کے تحت اس چیمپئن شپ میں اکیس برس کے کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت ہے، سکروٹنی کے عمل کو غیر جانب دار اور مکمل شفاف رکھنے کے لیے عمر اور اور شناختی دستاویزات کی تصدیق کے لیے نادرا سے بھی خصوصی مدد لی گئی۔ زیادہ عمر کے کھلاڑیوں کو ایونٹ میں شرکت سے روک دیاگیاہے۔ایونٹ میں بارہ ریجنل کے ساتھ پی ایچ ایف سیالحاق رکھنے والے سات محکموں کی ٹیمیں شریک ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی