ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں عباس کی واپسی یقینی، پاکستانی ٹیم میں متعدد تبدیلیاں متوقع

ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں عباس کی واپسی یقینی، پاکستانی ٹیم میں متعدد تبدیلیاں متوقع

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں کئی تبدیلیاں متوقع ہیں اور ممکنہ طور پر فاسٹ باؤلر محمد عباس کی ٹیم میں واپسی ہو گی۔برسبین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں بدترین ناکامی سے دوچار ہوئیں اور آسٹریلیا نے میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد اننگز اور 5 رنز سے شکست دے دی تھی۔پہلی اننگز میں اسد شفیق اور دوسری اننگز میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی عمدہ بیٹنگ کے باوجود پاکستان کی بیٹنگ آسٹریلین باؤلنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ جمعہ سے ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا جس کے لیے ٹیم میں متعدد تبدیلیوں کا امکان ہے۔تاہم ٹیم مینجمنٹ کے لیے سب سے بڑا لمحہ فکریہ باؤلنگ لائن کی کارکردگی ہے جو بالکل بے ضرر نظر آئی اور آسٹریلیا نے 580 رنز کا پہاڑ اسکور بورڈ کی زینت بنایا جس میں ڈیوڈ وارنر اور مارنس لبوشین کی سنچری اور جو برنز کی 97 رنز کی اننگز بھی شامل تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی