دوسرا ٹیسٹ جیتنے کا عزم، آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل ٹیم کی بھرپور مشقیں
لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ جیتنے کا عزم لیے میچ سے قبل قومی ٹیم کی تیاریاں زو و شور سے جار یہیں، کینگروز کے دیس ڈے نائٹ ٹیسٹ کی تیاری کے لیے شاہینوں نے ایڈیلیڈ میں زبردست مشقیں کیں۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے اپنا دوسرا ٹیسٹ آسٹریلیا کے خلاف ڈے نائٹ کھیلنا ہے جہاں اس وقت ایڈیلیڈ میں قومی ٹیم کی ٹریننگ جاری ہے، قومی کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور خاص طور پر فزیکل فٹنس پر بھی توجہ دی۔ کھلاڑیوں نے فٹبال کھیل کر تیاریوں کو تیز کر دیا۔ پاکستان اور ا?سٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا اور ا?خری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو گا۔