لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ کے دوسرے روز 2میچز کاانعقاد

لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ کے دوسرے روز 2میچز کاانعقاد

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ہمدان پولو کپ برائے لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2019ء کے دوسرے روز دو دلچسپ میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس نے پلانٹیم ہومز /اولمپیاء کو 7-3 سے جبکہ دوسرے میچ میں سڈن ڈیتھ پر اے او ایس پولو ٹیم نے ماسٹر پینٹس بلیک کو سڈن ڈیتھ پر 8-7 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں ہمدان پولو کپ 2019ء برائے لاہور اوپن چیمپئن شپ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ اس موقع پر ہمدان کی مینجمنٹ اور لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔ پہلے میچ میں ماسٹر پینٹس نے پلاٹینم ہومز /اولمپیاء کو 7-3 سے ہرایا۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے میرنو ریگل نے چار، فاروق امین صوفی، راجہ جلال ارسلان اور بلال حئی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ہارنے والی پلانٹیم ہومز کی ٹیم کی طرف سے امیر رضابہابودی نے دو جبکہ احمد علی ٹوانہ نے ایک گول سکور کیا۔دوسرے میچ میں اے اویس پولو ٹیم اور ماسٹر پینٹس بلیک کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا جو چوتھے چکر تک 7-7 سے برابر رہا جبکہ پانچویں چکر میں سڈن ڈیتھ پر اے او ایس پولو ٹیم نے گول سکور کرکے میچ جیت لیا۔

جیتنے والی اے او ایس پولو ٹیم کی طرف سے راجہ سمیع اللہ نے چار جبکہ شاہ شمیل عالم اور ہاشم کمال آغا نے دو دو گول سکور کیے۔ ماسٹر پینٹس بلیک کی طرف سے مینول کرانزا نے چھ جبکہ احمد نواز ٹوانہ نے ایک گول سکور کیا۔ آج بروز جمعرا ت کو تین میچز کھیلے جائیں گے۔دوپہر ایک بجے بلیک ہارس پینٹس /ارٹیما میڈیکل کا مقابلہ پی بی جی /ایس اینڈ آر سے، دوپہر دو بجے ڈیسکون کنسٹرکشن /گارڈ گروپ کا مقابلہ ماسٹر پینٹس سے جبکہ دوپہر تین بجے باڑیز کا مقابلہ ڈائمنڈ پینٹس سے ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی