انگلینڈکیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں کیویز فاسٹ باؤلرز کو انجریز نے گھیر لیا

          انگلینڈکیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں کیویز فاسٹ باؤلرز کو انجریز نے گھیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ہیملٹن(آن لائن)نیوزی لینڈ ٹیم کے لئے بری خبر ہے کہ فاسٹ باؤلرز ٹرینٹ بولٹ اور کولن ڈی گرینڈ ہوم فٹنس مسائل کے باعث ہیملٹن ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں، انکی جگہ سپنر ٹوڈ ایسٹل اور فاسٹ باؤلر لوکی فرگسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، آل رانڈر ڈیرل مچل کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں طلب کیا گیا ہے۔انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کین ولیمسن نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کرینگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹام لیتھم، جیت راوال، راس ٹیلر، ہنری نیکولس، واٹلنگ (وکٹ کیپر)، مچل سانٹنر، ٹم ساؤتھی، نیل واگنر، ٹام بلنڈل، میٹ ہنری، لوکی فرگسن، ڈیرل مچل اور ٹوڈ ایسٹل شامل ہیں۔ٹرینٹ بولٹ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پانچویں روز صرف ایک ہی اوورز کرا سکے تھے اور پویلین واپس لوٹ گئے تھے، جس کے بعد انکا ایم آر آئی اسکین ٹیسٹ کرایا گیا جس کے مطابق ٹرینٹ بولٹ کی انجری زیادہ سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔

ٹرینٹ بولٹ اور کولن ڈی گرینڈ ہوم بہت جلد فٹنس مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بعد 7 دسمبر سے آسٹریلیا میں آئندہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے ٹیم کو دستیاب ہونگے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے ہیملٹن میں شروع ہوگا۔#/
تھ کو 4مرتبہ آؤٹ کیا تھا اور پھر 2017 کے دورہ آسٹریلیا میں تین مرتبہ آسٹریلین کپتان کو نشانہ بنایا تھا۔