ٹوٹنہم ہوٹسپر کی حریف اولمپیاکس کو شکست دیکر ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی

  ٹوٹنہم ہوٹسپر کی حریف اولمپیاکس کو شکست دیکر ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لندن: (مانیٹرنگ ڈیسک) فٹبال چیمپئنز لیگ میں ٹوٹنہم ہوٹسپر نے حریف اولمپیاکس کو چار دو کی شکست سے دوچار کر کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی، سخت مینجر جوزے مورینو کی انٹری بھی یادگار، ہیری کین 20 گولز تک پہنچ کر ریکارڈ ہولڈر بن گئے۔ٹوٹنہم فٹبال کلب کا اپنی ہی سرزمین پر بڑا معرکہ، چیمپئنز لیگ گروپ بی میں حریف اولمپیاکس کے خلاف تگڑا میچ، اولمپیاکس نے پہلے ہاف میں دو گول کر کے میزبان کھلاڑیوں کو للکارا۔دوسرے ہاف میں ہیری کین کے دو گولز نے پوزیشن بہتر بنائی، ایونٹ میں انفرادی اسکور کی تعداد ریکارڈ بیس کر لی۔ٹوٹنہم کے چوتھے گول سے میزبان ٹیم کو چار دو کی فتح ملی، ساتھ ہی چیمپئنز لیگ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔ اس شاندار جیت سے نئے مینجر جوزے مورینو کی انٹری بھی یادگار بن گئی۔