ڈائریکٹر آپریشن خیبرپختونخوا ڈاکٹر ایاز خان نے ریسکیو 1122 ڈسٹرکٹ آفس نوشہرہ کا تفصیلی دورہ

ڈائریکٹر آپریشن خیبرپختونخوا ڈاکٹر ایاز خان نے ریسکیو 1122 ڈسٹرکٹ آفس ...

  



پبی (نما ئندہ پاکستان) ڈائریکٹر آپریشن خیبرپختونخوا ڈاکٹر ایاز خان نے ریسکیو 1122 ڈسٹرکٹ آفس نوشہرہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میر عالَم خان  نے ان کا استقبال کیا اور ریسکیو 1122نوشہرہ کے چاک و چوبند دستے نے مہمان گرامی کو سلامی پیش کی، جس کے بعد ریسکیو 1122 نوشہرہ کنٹرول روم کا جائزہ لیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میر عالَم خان  نے ریسکیو 1122کی جانب سے عوام الناس کو فراہم کی جانے والی خدمات سے متعلق بریفنگ دیا۔ جبکہ ریسکیو اہلکاروں شب وروز خدما ت کی فراہمی کے لیے الرٹ رہتے ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشن ڈاکٹر ایاز خان نے ریسکیو 1122 نوشہرہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ ریسکیو 1122 نوشہرہ کی جانب سے مختلف تقریبات پرخصوصی ڈیوٹیاں ادا کرتے ہوئے عوام الناس کی خدمت کی بالخصو ص ریسکیو 1122کی جانب سے دریا کے قریب لگائے گئے کیمپ کے دوران سینکڑوں افراد کی زندگیوں کو بچا یا گیا۔ ریسکیو اہلکار بلا شبہ خوشی کے تہواروں پر اپنے گھر بھار اور عزیز و اقارب کو چھوڑکرخدما ت فراہم کیں وہ قابل تحسین ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر