آفیسر غیر مراعات یافتہ اور محروم طبقو ں کی خدمت کو شعار بنائیں، ریحان خٹک
لوئر دیر(نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ریحان خٹک نے محکمہ سوشل ویلفیئرکے آفسران پر زور دیاہے کہ وہ غیر مراعات یافتہ اور محروم طبقوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، اجلاس میں 16روزہ شعور اگاہی مہم شروع کرنے کا افتتاح کیا گیا، اس سلسلے میں گزشتہ روز اجلاس زیر صدارت صوبائی ڈائریکٹر ریحان خٹک منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر یحان خٹک نے کہا کہ خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت اور ان کو معاشرے کا مفید شہری بنانے میں محکمہ کے آفسران کا بڑا کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت کی طرف سے دی جانے والی سہولتوں سے عوام کو آگا ہ کریں۔تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولتوں سے مستفیدہو سکیں۔انہوں نے آفسران پر زور دیاکہ وہ خود کو عوام باالخصوص غیر مراعات یافتہ طبقوں کا خادم سمجھیں۔ انہوں نے محکمہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اجلاس کے اخر میں ڈائریکٹر ریحان خٹک نے خواتین پر تشدد کے خلاف 16روزہ شعور اگاہی مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا، جس کی سربراہی وومن ایمپاور منٹ کے سیکشن انچارج سلمہ ملک کریگی،سلمہ ملک گزشتہ دس سالوں سے صوبہ بھر میں خواتین کی حقوق کررہی ہے اجلاس میں ضلعی آفسران کی جانب سے اپنے اپنے اضلاع میں محکمہ سوشل ویلفیئرکی کارکردگی پیش کی۔