اقوام متحدہ اور جاپان کے سفارتکاروں کی ڈی سی ایبٹ آباد سے ملاقات

  اقوام متحدہ اور جاپان کے سفارتکاروں کی ڈی سی ایبٹ آباد سے ملاقات

  



ایبٹ آباد (نامہ نگار)ایبٹ آباد کی ترقی میں تعاون فراہم کرنے والی اقوام متحدہ اور جاپان کے سفارت کاروں پر مشتمل تین رکنی ٹیم نے ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد عا مر آفاق سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ملاقات کے دوران ایبٹ آباد میں بنیادی سہولتوں کی موجودہ صورتحال خصوصاً پینے کے پانی کے منصوبو ں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ا ڈپٹی کمشنر نے جاپان کے ادارہ برائے بین الاقوامی تعاون JICAکے تعاون سے مکمل کئے گئے بلک واٹر سپلا ئی سسٹم کی تکمیل سمیت مختلف دیگر منصوبوں کا ذکر کیااور ان منصوبوں کی تکمیل پر حکومت خیبرپختونخوا اور ایبٹ آباد کی عوام کی جانب سے حکومت جاپان کا شکریہ ادا کیا۔ اور امید ظاہر کی کہ جاپان ادارہ مستقبل میں بھی ایبٹ آباد کی تعمیر و ترقی سمیت سیاحتی منصوبوں میں بھی تعاون جاری رکھے گا۔جا پا نی سفارت کا رو ں نے ایبٹ آباد کے شہریوں کا معیار زندگی مزید بہتر بنانے کے لیے حکومت جاپان کی طرف سے بنیا دی سہو لہتو ں سمیت دیگر کئی شعبو ں میں مزید منصوبوں پر غور کرنے کا عندیہ دیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر