مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں: سید ناصر شاہ

مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں: سید ناصر شاہ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر مذہبی امور سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ صوبے میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ گزشتہ کی شب کراچی کلب میں اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام ربیع الاول کو میلاد نبی کے موقع پر بہترین انتظامات اور سیکیورٹی فراہم کرنے پر اعلی انتظامی و پولیس کے افسران کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے میزبان مفتی عابد مبارک صدر تنظیم المساجد اہلسنت، حاجی رفیق پردیسی چئیر مین برکاتی فانڈیشن اور رفیق سلیمان چئیرمین رائس کمیٹی فیڈریشن تھے۔ جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر مذہبی امور سید ناصر حسین شاہ تھے۔ تقریب میں مفتی منیب الرحمن چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے بیان جبکہ الحاج اویس رضا قادری نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ تقریب میں ربیع الاول کے موقع پر بہترین انتظامات کرنے پر معید انور چئیرمین ڈی ایم سی ایسٹ،شہریار گل میمن ڈپٹی کمشنر کورنگی، احمد علی صدیقی ڈپٹی کمشنر ایسٹ، سید صلاح الدین ڈپٹی کمشنر ساتھ، کیپٹن ریٹائرڈ فیصل چاچڑ سینئر سپرٹینڈنٹ پولیس کراچی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ عامر فاروقی اور دیگر کو اواری شیلڈ پیش کی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ کی ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ سندھ میں مذہبی اہم آہنگی جو فروغ دے اور ربیع الاول کے موقع پر بھی اہلسنت کے ذمہ داروں کے تعاون سے امن و امان کی صورتحال بہت بہترین رہی۔ انہوں نے کہ امن و امان باہمی کوششوں ہی سے ممکن ہے اس لئے حکومت تمام مذہبی طبقوں سے قریبی روابط رکھے ہوئے ہیں اور آئندہ بھء ربیع الاول کے موقع پر انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔قبل ازیں رفیق سلیمان نے میلاد نبی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو بہتررکھنے اور بہترین انتظامات پر تمام حکومتی عہدیداروں اور پولیس کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد ان لوگوں کی کوششوں کو اجاگر کرنا ہے جو کہ پیچھے رہ کر امن و امان کو یقینی بناتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر