خیبر،جامعہ جنیدیہ غفوریہ سے 55 طلباء فارغ التحصیل

  خیبر،جامعہ جنیدیہ غفوریہ سے 55 طلباء فارغ التحصیل

  



خیبر (بیوروپورٹ)جامعہ جنیدیہ غفوریہ کارخانو مدرسے میں پانچویں درجے (درجہ خامسہ) کے تقریباً 55 طلباء نے قرآن پاک بمعہ ترجمہ تفسیر کے ساتھ مکمل کیا،اس موقع پر ایک محفل میلاد اور طلباء کے درمیان پانچ زبانوں میں تقریری مقابلے بھی ہوئے تقریب کے سابق سینٹر و سجادہ نشین آستانہ دربار عالیہ قادریہ پیروخیل پیر عبدالمالک صاحب وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری،سجادہ نشین دربار عالیہ مانکی شریف پیر شمس الامین نے شرکت کی جامعہ جنیدیہ غفوریہ کارخانوں مدرسہ کے ناظم اعلیٰ مولانا احسان اللہ جنیدی نے طلباء کرام کوترجمہ وتفسیر سے روشناس کرایا. محفل میلا د شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا کہ ناموس رسالت پر جان بھی قربان ہیں. ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی بھر پور مزمت کرتے ہیں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے او آئی سی ممالک کانفرنس کو خط بھی لکھ دیا ہے اور اجلاس میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر بھر پور آواز بھی اٹھائیں گے بلکہ حکومت نے ناروے کے سفیر کو طلب کرکے قرآن پاک کی بے حرمتی پر سخت احتجاج کی ہیں اورملوث ملعون کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے. انہوں نے کہا کہ قرآن پاک عظیم کتاب ہیں اس کی بے حرمتی امت مسلمہ برداشت نہیں کر سکتے اس طرح واقعات سے مسلمانوں کے حوصلے پست نہیں کی ہوگی بلکہ مسلمانوں کے دلوں میں قرآن پاک سے مزید محبت بڑھے گی انہوں نے کہا کہ دین اسلام کے ہر مشکل گھڑی میں ہمیشہ انکے علماء کرام نے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہیں موقع پر سجادہ نشین پیر آف مانکی شریف پیر شمس الامین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام 216سے زائد دینی مدارس ہیں جس میں 25ہزار سے زائد طلباء دینی تعلیمات حاصل کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ تنظیم اہلسنت والجماعت کے کے علماء کرام نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے لیکن دین کی سربلندی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے تنظیم اہلسنت والجماعت اور قادری خاندان کے 4جید علماء کرام نے دین اسلام اور ناموس رسالت پر جان قربان کر کے اپنے جانو کا نظرانہ پیش کیا انہوں نے مدارس کے طلباء پر واضح کر دیا کہ علم مکمل کرنے کے بعد دوسروں کو محفل میلاد کے اختتام پر پیر شمس الامین نے پاکستان کے سلامتی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں امت مسلمہ کے اتحاد اور علاقے کے امن کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اس موقع پر تنظیم اہلسنت والجماعت کے صدر ملک حاجی عبدالرازق آفریدی. ملک حاجی سرفراز آفریدی۔پی ٹی آئی کے سابق امیدوار پی کے 106امیر محمد خان آفریدی اور پی کے 105 کے حاجی شیرمت خان آفریدی. ملک خالد آفریدی. ملک زینت آفریدی. ملک اشرف آفریدی. حاجی رضا شاہ آفریدی. ناظم اسلام الدین. مولانا نجیب اللہ. شیخ الحدیث. اسماعیل رحمانی. پروفیسر ڈاکٹر عبدالغفور. کے علاوہ دیگر علماء کرام اور دیگر مشران طلباء بھی کثیر تعداد میں موجود تھے اس موقع پر محفل میلاکے شرکاء سے

مزید : پشاورصفحہ آخر