مولانا اسعد محمو د کا مفتی کفایت اللہ پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

مولانا اسعد محمو د کا مفتی کفایت اللہ پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

  



ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) جے یو آئی رکن قومی اسمبلی مولانا اسعد محمود نے مانسہرہ انٹرچینج کے قریب سابق ممبر صوبائی اسمبلی و جے یو آئی کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے‘ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت جنگل کا قانون ہے‘جمعیت علماء اسلام ملک میں عوام کے حقوق کیلئے برسرپیکار ہے‘ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک بحران کا شکارہے‘ سلیکٹڈوزیراعظم کی پالیسیاں مکمل فلاپ ہیں‘ ملک میں فوری نئے الیکشن کروائے جائیں‘ انہوں نے مفتی کفایت اللہ کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مفتی کفایت اللہ کو جلد از جلد صحت یاب کرے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر