مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمان حکمرانوں سے پکا ر پکار کر مدد طلب کررہے ہیں: پروفیسر محمد ابراہیم
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) حضور پاک ﷺ کی سیرت پاک کے مطابق نظام مملکت کی تشکیل کرنے میں سیکولر پارٹیوں کے حکمران ہی رکاوٹ ڈال رہے ہیں تاکہ وہ اپنے من پسند نظام اپنی پسندیدہ اور شاہانہ مراعات کے مزے لوٹتے رہیں۔ ان خیلات کا اظہارط مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق سینیٹر پروفیسر مُحمّد ابراہیم خان نے ملینیم گیسٹ ہاؤس میں جماعت اسلامی ضلع کوہاٹ کے زیر اہتمام منعقدہ سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کا آغاز امیر ضلع حاجی مُحمّد عابد خان کی صدارت میں قاری عبدالرحمٰن کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جبکہ کانفرنس کی میزبانی قیّم ضلع جلیل الدین قریشی نے کی۔ سیرت کانفرنس میں ضلع بھر سے اراکین و کارکُنان جماعت اسلامی سمیت مقامی عوامی سماجی حلقوں اور تاجر برادری کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔پروفیسر ابراہیم خان نے مزید کہا کہ ان حکمرانوں کو ڈر ہَے کہ سیرت طیّبہ پر نظام مملکت کی تشکیل سے پاکِستان تو سپر پاور بن جائے گا ، مگر حکومت ان سے چھن جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے کرفیو ذدہ مظلوم مسلمان ہمارے حکمرانوں سے پکار پکار کر مدد طلب کر رہے ہیں۔ مگر ان حکمرانوں کو اپنے عیش و آرام کے مزے لوٹنے سے فرصت نہیں۔ اور اپنی عیاشیوں کے لیے ان مظلوموں کو بھلا بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت ہَے کہ سیرت طیّبہ کی روشنی میں اسلامی انقلاب کے لیے جدوجہد کی جائے۔ کانفرنس میں مُحمّد واجد نے نعتیں پیش کیں۔ جبکہ اختتام امیرجماعت اسلامی ضلع کوہاٹ حاجی مُحمّد عابد خان کی دعا سے ہوا۔