نیب کراچی میں شیڈول کے مطابق آج کھلی کچری لگائے جائے گی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئر مین نیب جسٹس جاوید قبال کی ہدایات پر ڈی جی نیب کراچی کی جانب سے آج(جمعرات) نیب کراچی آفس میں شیڈول کے تحت کھلی کچہری لگائی جائے گی۔ ڈی جی نیب بریگیڈیئر (ر)فاروق ناصر اعوان و دیگر متعلقہ افسران کرپشن کے متعلق عوامی شکایات وصول کریں گے۔ عوام اپنی شکایات نیب آفس کراچی میں صبح11:00بجہ تا01:00بجہ تک درج کراسکتے ہیں۔اس ضمن میں ڈجی نیب کراچی نے کہا کہ عوام کرپشن جیسی لعنت کے خاتمہ کے لئے ہمارے ساتھ مل کر اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔ عوام سرکاری اداروں و دیگر قومی املاک میں خورد برد کرنے والوں کے خلاف نیب کے پاس اس کھلی کچہری میں نشاندہی کریں۔ نیب قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے تحت فوری کارروائی عمل میں لائے گی۔انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان دینے والے اشخاص پاکستان اور پاکستانی عوام کی خوشحالی کے دشمن ہیں۔ ایسے عناصر کو قانون کے کٹہڑے میں لانا موجودہ وقت کی اولین ترجیح ہے۔