صوابی،قومی وطن پارٹی کے زیر اہتمام آج احتجاجی ریلی ہوگی

صوابی،قومی وطن پارٹی کے زیر اہتمام آج احتجاجی ریلی ہوگی

  



صوابی(بیورورپورٹ) قومی وطن پارٹی صوبہ خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام آج جمعرات کو صوبے کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹر ز میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائے گی اس سلسلے میں آج جمعرات کی صبح دس بجے صوابی کی کرنل شیر خان چوک میں قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیر مین اور سابق صوبائی سینئر وزیر سکندر حیات خان شیر پاؤ کی قیادت میں مہنگائی کے خلاف ایک بڑی ریلی نکالی جائے گی جس میں کارکنان قومی وطن پارٹی کے علاوہ عوام بھی بھر پور شرکت کرینگے ضلعی چیر مین مسعود جبار نے کارکنوں اور عوام سے اس ریلی میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے#

مزید : پشاورصفحہ آخر