ٹک ٹاک اور انفنیکس نیا S5 Infinix متعارف کرائیں گے

ٹک ٹاک اور انفنیکس نیا S5 Infinix متعارف کرائیں گے

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) انفنیکس (Infinix) پاکستان کا ممتاز برانڈ ہے جو اپنے کسٹمرز کو فیچرز سے بھرپور اسمارٹ فونز فراہم کرنے کے لیے شہرت رکھتا ہے۔ جب کبھی بھی اپنے کسٹمرز کے درمیان رابطے کی بات کی جاتی ہے تو انفنیکس ایک لیڈر کے طور پر سامنے آتا ہے۔ تفریحی انداز میں،اپنے کسٹمرز کے ساتھ تعلقات مزید بہتر بنانے کی غرض سے انفنیکس نے ٹک ٹاک (TikTok)کے ساتھ شراکت قائم کی ہے جس کا مقصد اس کی نئی زبردست پروڈکٹ ”Infinix S5“ متعارف کرانا ہے۔”Infinix S5“ 32MP کے ان –ڈسپلے سیلفی کیمرے اور غیر معمولی طور پر”6.6 پنچ ہول ڈسپلے کے ساتھ دستیاب ہے۔اِس مہم کا عنوان”S5 پکچر کلیئر ہے“رکھا گیا ہے جس کا مقصد ہر شخص کو اپنا دوسر رخ دکھانا مقصو د ہے جس کو وہ بہت شوق رکھتے ہیں۔ہم سب کی شخصیت کا ایک پہلو وہ ہوتا ہے جسے لوگ عام طور پر دیکھتے ہیں خواہ وہ بینکار، مارکیٹر، اداکار یا کسی اور شعبے سے تعلق رکھتا ہو، اِس کے پیچھے جس چیز کو لوگ اکثر نہیں دیکھ پاتے ہیں یعنی وہ ایک ایک اچھے گلوکار،رقاص، یا ریس لگانے والا بھی ہو سکتا ہے۔ٹک ٹاک مختصر ویڈیوز کا ممتاز پلیٹ فارم ہیجو عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کرتا جا رہا ہے۔ انفنیکس نے ٹک ٹاک کے ساتھ اپنے پہلے ہیش ٹیک چیلنج (hashtag challenge) #S5PictureClearHai کے لیے شراکت قائم کی ہے۔ٹک ٹاک کا فارمیٹ اور تفریحی انداز کی گونج اس نئی، بااثر جنریشن میں پائی جاتی ہے جو انٹر ایکٹو ٹرینڈز اور تخلیقی مزاحیہ یادداشتوں کوعروج دے رہی ہے تاکہ شرکت کرنے والے ہر شخص کی حوصلہ افزائی ہو۔ کسٹمرز کو اپنا ذاتی کنٹنٹ بنانے کا موقع فراہم کرتے ہوئے کسٹمرز انفنیکس کمیونٹی کا حصہ بن سکتے ہیں اور پھر مستند اور پاورفل برانڈ ایمبیسیڈر ز بن سکتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر