غیر ملکی سرمایہ کار پخٹونخوا میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں، علی علی زادہ سفیر

غیر ملکی سرمایہ کار پخٹونخوا میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں، علی علی ...

  



پشاور (سٹی رپورٹر)پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کار خیبر پختونخواہ میں موجود سرمایہ کاری کے بیش بہا مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں خیبر یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام ”میٹ دی پریس“ میں کیا۔ اس موقع پر خیبر یونین آف جرنلسٹس کے قائمقام صدر شہزادہ فہد‘ قائمقام جنرل سیکرٹری امیر معاویہ‘ ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران عارف یوسفزئی‘ عالمگیر خان‘ بصیر قلندر اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورآذربائیجان کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں جبکہ دونوں ممالک باہمی اعتماد پر مبنی مشترکہ تعلقات رکھتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ آذربائیجان پاکستانی  فوجی اور سویلین قیادتوں کے ساتھ مضبوط رشتہ قائم رکھے ہیں  اور آذربائیجان کے لوگ پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادی کے بعد پاکستان آذربائیجان کو ماننے والے پہلے ممالک میں سے ایک تھا اور یہی وجہ ہے کہ  آذربائیجان کی عوام سے پاکستان کو پیار ہے  ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے نہ صرف وفاقی سطح پر مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داری اور مضبوط تعلقات برقرار رکھے ہیں بلکہ مقامی سطح پر تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے کام بھی کام کرتی ہے۔ علی علیزادہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے مضبوط تعلقات برقرار رکھے ہیں اور مشترکہ ورکنگ گروپس کام کر رہے ہیں جو دونوں ملکوں کے مابین تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے رابطے میں ہیں۔انکا کہنا تھا فوج نے غیر یقینی صورتحال کو سنبھالنے اور خطے میں امن بحال کرنے کے لئے بہترین اقدامات اٹھائے ہیں اور اب خیبر پختونخوا یا پھر پشاور کی سیر کرنا کوئی مسئلہ نہیں۔ انکا کہنا تھا کہ سیاحوں کو لازمی طور پر سفر کرنا چاہیے اور صوبے کے سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ ایک ایسی جگہ پر واقع ہے جہاں سے  وسطی ایشیا اور یورو ایشین ممالک کے سیاح آ سکتے ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر