ٹی پی ایل کی جے ایس بینک کو گلوبل ہیلتھ کوریج کی پیشکش

ٹی پی ایل کی جے ایس بینک کو گلوبل ہیلتھ کوریج کی پیشکش

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)JS Bank اور TPL Life نے AXA کے تعاون سے Globewell کے ذریعے JS Bank کے صارفین کو بین الاقوامی انشورنس کی سہولت فراہم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ یہ شراکت داریBank JS کے بطوربہترین ویلتھ منیجمنٹ سروس فراہم کرنے والے بینک اور TPL Lifeکا نئے، جدید اور منفرد ہیلتھ انشورنس سروس پروائیڈر بننے کا نظریے کو مزید مستحکم کرے گا۔ معاہدے پر دستخط Bank JS کے بزنس ہیڈ ساؤتھ غوث احمد اور Life TPL کے سی ای او فیصل عباسی نے کئے۔ تقریب میں بات کرتے ہوئے غوث احمد نے کہا کہJS Bank ہمیشہ اپنے صارفین کی زندگی میں بہتری لانے کی جدوجہد میں گامزن رکھتا ہے۔ یہ شراکت داری اس جانب ایک اور قدم ہے۔ ہمیں پورا بھروسہ ہے کہ TPL Life کے ساتھ اس شراکت داری سے ہم اپنے صارفین کو بہترین انشورنس سروس فراہم کر سکیں گے۔ فیصل عباسی نے کہا کہ TPL Life کا مقصد منفرد، جدید اور مناسب ہیلتھ کیئر سلوشن فراہم کرنا ہے جو لوگوں کی زندگی آسان اور پرسکون بنائے۔ ہم پر امید ہیں کہ JS Bank کے ساتھ یہ شراکت داری پاکستان میں ایک حیرت انگیز نئی پروڈکٹ کو مارکیٹ میں پھیلا دے گی۔ JS Bank اور TPL Life اپنے صارفین کو بہترین سروس فراہم کرنے کے اپنے عزم کو مکمل کرنے کیلئے پرجوش ہیں اور یہ شراکت داری پاکستان اور دونوں اداروں کے لئے مفید ثابت ہوگی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر