میٹرو کا صاف و سرسبز پاکستان کیلئے اقدام

میٹرو کا صاف و سرسبز پاکستان کیلئے اقدام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)میٹرو پاکستان نے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی اور صاف و سرسبز پاکستان کے اقدام کے تحت اسلام آباد میں کیپیٹل اسٹور سولر پاور سالوشن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا۔پاکستان میں جرمنی کے سفیر Bernhard Schlagheckتقریب کے مہمان خصوصی اور وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان مہمان اعزازی تھے۔موجودہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں وسائل کے پائیدار استعمال کو یقینی بنانا نہایت اہمیت اختیار کرچکا ہے اور میٹرو پاکستان ایک ذمہ دار سماجی ادارہ ہونے کے ناطے سب کیلئے ماحول کی اہمیت کا احساس رکھتا ہے اور مستحکم ترقیاتی مقاصد،خاص کر SDG 7کے حصول کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ملک پر توانائی کے بوجھ کی کمی کیلئے سستی اور صاف توانائی اس ضمن میں ایک قدم ہے۔اس تقریب کا آغاز میٹرو پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر Marek Minkiewicz,کی تقریر سے ہوا جس میں انہوں نے ”کلین اینڈگرین پاکستان“ کے اقدام کے تحت شمس پاور کے ساتھ ملک بھر میں میٹرو اسٹورز پر سولر پاور سالوشنز کی تنصیب کے حوالے سے میٹرو پاکستان کی شراکت داری کا ذکر کیا۔کیپیٹل اسٹور چوتھا اسٹور ہے جہاں کامیابی کے ساتھ سولر پاور سالوشن کی تنصیب کی گئی جبکہ دو مزید اسٹور زایئر پورٹ اور ماڈ ل ٹاؤن ایکسٹینشن پر تنصیب کا کام جاری ہے جو کہ مالی سال2019میں ہی مکمل کرلیا جائیگا۔