نیشنل فوڈز کاصنفی مساوات کیلئے یواین وومن کے ساتھ اشتراک

نیشنل فوڈز کاصنفی مساوات کیلئے یواین وومن کے ساتھ اشتراک

  



کراچی(پ ر) نیشنل فوڈز لمیٹڈ پاکستان میں خوراک کی صنعت کا سرفہرست ادارہ ہے، جس نے اب خواتین کی خود مختاری کے اصولوں (Women Empowerment Principles-WEPs) کی رکنیت حاصل کر لی ہے۔ ان WEP کو تشکیل دینے کے لئے، اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں - UN Women اور UN Global Compact کے درمیان اشتراک کیا گیا۔ ان کا مقصد عالمی سطح پر صنفی مساوات (Gender Equality) کو فروغ دینا اور خواتین کو خود مختار بنانا ہے۔ سماجی ترقی کے یہ اصول Calvert Women's Principles سے اخذ کئے گئے ہیں۔نیشنل فوڈز اپنے معاشرے کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے پر یقین رکھتا ہے اور پائیدار معیشت کے لئے وسائل فراہم کر رہا ہے، تاکہ عوامی صحت، تعلیم اور خواتین کی خود مختاری کو یقینی بنایا جا سکے۔اسی حوالہ سے ادارہ کا عزم ہے کہ WEP کی پاسداری کی جائے۔ اس عالمی تنظیم میں شمولیت پر 2000 سے زائد ارکان اور بین الاقوامی اداروں نے نیشنل فوڈز کا بھرپور خیرمقدم کیا۔ UN Women اور UN Global Compact کے اس مشترکہ ترقیاتی اقدام میں شمولیت کے لئے نیشنل فوڈز نے WEP کے 7 اصولوں میں سے اصول نمبر 2 کا انتخاب کیا ہے۔ جس کے مطابق ادارہ میں تمام خواتین اور مردوں کے ساتھ انصاف کو یقینی بناتے ہوئے،انسانی حقوق کا احترام کیا جائے گا اور غیر جانبداری کے ساتھ تمام افراد کی معاونت کی جائے گی۔نیشنل فوڈز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ، ابرار حسن نے کہا کہ؛ ہمارے لئے باعث افتخار ہے کہ ہمارا ادارہ بہترین وسائل کی حامل تنظیم کے اس وسیع اقدام کا رکن منتخب ہوا ہے،اس طرح معاشرتی ترقی اور خواتین کی خود مختاری کے حوالہ سے ،ہمارے عزم اور مسلسل کاوشوں کی عکاسی ہوگی۔ نیشنل فوڈز سماجی تنوع اور مساوات کے بلند تر معیار قائم کر تے ہوئے، اپنے کارکنان کے معیار زندگی کو بہتر بنا رہا ہے۔ ہماری کاروباری حکمت عملی، اخلاقی اقدار اور پالیسیوں کی کامیابی کے پیچھے ہماری محنتی افرادی قوت کا اہم کردار ہے، جبکہ ہم اپنے کاروبار کی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کو پائیدار بنانے کے لئے تمام قوانین کی پاسداری کرتے ہیں اور تمام معاملات میں شفافیت کو یقینی بناتے ہیں۔ پاکستان میں UN Women کی نائب سربراہ - محترمہ عائشہ مختار نے کہا کہ؛ خواتین کی خود مختاری کے اصول WEPs کا نظریہ ہے کہ؛ کاروبار کے اصل معنی برابری ہیں۔ کیونکہ خواتین کی بھرپور شمولیت سے کاروبار کو بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں اور یقینا، پورے معاشرہ کو بھی۔ ان اصولوں کی بنیاد دنیا کے مختلف صنعتی شعبوں کے وسیع ترین کاروباری اداروں کے قواعد اور طریقہ کار پر رکھی گئی ہے۔ لہٰذا، یہ اصول خواتین کی ترقی کے لئے بہترین حکمت عملی فراہم کرتے ہوئے، سب کے لئے خوشحالی اور انصاف پر مبنی ایک روشن مستقبل کی راہ دکھاتے ہیں۔ پاکستان میں بھی UN Women متعدد حکومتی اور نجی اداروں کے ساتھ اشتراک میں کام کر رہا ہے، اس طرح اداروں میں ایک خوشگوار ماحول قائم رکھا جاتا ہے، جس میں خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو یکساں ترقیاتی مواقع کے ساتھ سماجی اور معاشی برابری حاصل ہوتی ہے۔ خواتین دفتروں کے اندر یا بیرونی مقامات پر کسی زیادتی یا تشددکا خطرہ محسوس کئے بغیر زندگی گزار سکتی ہیں۔ کسی بھی قسم کے تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کو فوری اور معیاری انصاف کے علاوہ دیگر اہم سہولیات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر